Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک پراجیکٹس پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا،پاک چین اسٹریٹجک تعاون کو بے مثال قرار دیا۔
Latest News Urdu - May 24, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک پراجیکٹس پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا،پاک چین اسٹریٹجک تعاون کو بے مثال قرار دیا۔

.

سی پیک منصوبوں پر کام کی پیش رفت پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری دنیا کے لئے مثالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے معاشی ترقی کا موجب بنے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت غیر معمولی ہے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جن سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ پاکستان میں صنعت کاری کو فروغ دیں گے اور ملک میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔

Comments Off on وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک پراجیکٹس پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا،پاک چین اسٹریٹجک تعاون کو بے مثال قرار دیا۔

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…