وزیر اعظم عمران خان کا گوادر کا خصوصی دورہ ، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ، چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط۔
.
گوادر کے حالیہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے گوادر فری زون فیز ٹواور متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو مختلف سرکاری سکیموں کے تحت جنوبی بلوچستان میں مجموعی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور اس کے ساتھ ہی ایکسپو سنٹر ، زرعی صنعتی پارک اور تین فیکٹریوں سمیت ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔ دو ایم او یو پر دستخط بھی ہوئے جن میں 1.2 ملین گیلن یومیہ پانی صاف کرنے کامنصوبہ اور چین سے سولر جنریٹرز کی گرانٹ بھی شامل ہے۔اس تقریب کے دوران وزیر اعظم خان نے جامع ترقی کے بارے میں بات کی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین کوآرڈینیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ خطے میں تیزی سے صنعتی کاری کے ساتھ زرمبادلہ حاصل کرنےکی راہیں ہموار ہونگی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…