وزیر اعظم عمران خان کسانوں کو کارٹلوں اور مافیاز کے استحصال سے بچانے کے لئے پُر عزم۔
.
وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کاشتکاروں کو کارٹلوں اور مافیاز کے استحصال سے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے کسی بھی قسم کے استحصال کا خصوصی نوٹس لیں گے کیونکہ ملک کبھی بھی زرعی اور صنعتی شعبوں کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کاشتکاروں کو معقول قیمتوں کی ادائیگی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کی مدد سے ہی فصلوں کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا جا سکتاہے۔ اس اجلاس میں وزراء اور دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…