Home Latest News Urdu وزیر اعظم پاکستان کاچینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ۔۔۔۔۔کرونا کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں چین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار
Latest News Urdu - February 20, 2020

وزیر اعظم پاکستان کاچینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ۔۔۔۔۔کرونا کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں چین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار

.

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے چین میں کرونا کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چینی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کے لئے خصوصی وقت دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے کرونا جیسے وبائی مرض کی روک تھام اور قابو پانے کے لئے چین کی انتھک کوششوں کو سراہا اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال چین بجھوانے کی پیشکش کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے  چین کی کاوشیں اور خصوصی انتظامات قابلِ ستائش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور …