وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔
.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی اور شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں باہمی تعاون اور اشتراک کا سلسلہ جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی اور خوشحالی کا عمل سبوتاژ کرنےکی مذموم سازش ہے، متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، ان کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …