Home Latest News Urdu وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایس سی او کے ممبر ممالک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
Latest News Urdu - September 15, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایس سی او کے ممبر ممالک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

.

شنگھائی تعاون تنظیم کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام ممبر ممالک کو علاقائی رابطے اور معاشی اتحاد کو فروغ دینے کے لئے سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) کے تحت مختلف تجارتی مواقعوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ منصوبہ نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے تجارتی مواقع فراہم کرتا ہے۔ دریں اثنا یہ بات قابل ذکر ہے کہ گوادر کے ساحل کے ارد گرد پاک چین دو طرفہ اسٹریٹجک دوستی کی عکاسی کرنے والے پوسٹر اور بل بورڈ طبع کیے جا چکے ہیں۔ان پوسٹروں میں دو طرفہ وقت آزما اور آزمودہ شراکت داری اور دونوں طرف سے لوگوں کی محبت کو دکھایا گیا ہے۔

Comments Off on وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایس سی او کے ممبر ممالک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

Check Also

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…