Home Latest News Urdu وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - March 30, 2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال۔

.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی شہر ہوانگ شانگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی اور پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اس ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سیاسی استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی ون چائنا پالیسی اور چین کے بنیادی مفادات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی معیاری ترقی اور صنعتوں، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون دونوں ملکوں کی کثیر جہتی شراکت داری کا مظہر ہے۔اس ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین پاکستان کے کمرشل قرضے کے رول اوور کے لیے تیار ہے۔ بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کی آمادگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان قرضوں کے رول اوور کے بارے میں باضابطہ اعلان متعلقہ حکام کی جانب سے ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد کیا جائے گا۔

Comments Off on وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

اسحاق ڈار سے چینی پیپلزکانگریس کےوائس چیئرمین کی ملاقات،سی پیک تعاون کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زین…