وزیر خارجہ کی چینی نائب وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
.
وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے نائب وزیر اعظم چنگ گو چھنگ سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی نائب وزیراعظم کی ملاقات برسلز میں فرسٹ نیوکلیئر انرجی سمٹ کے موقع پر ہوئی جہاں پاکستان اور چین کے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت پر اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور چینی نائب وزیراعظم نے پاک چین دو طرفہ تعلقات بشمول اسٹریٹیجک تعاون کو سراہا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کا پر بھی زور دیا گیا۔ دوران ملاقات وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سی پیک کے پورے دوسرے مرحلے کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چین کے ساتھ تعلقات پر مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب چینی نائب وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو موجودہ معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایانت فراہم کرے گا، چین پاکستان کو معاشی استحکام لانے میں مدد دے گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …