وفاقی وزیر ایاز صادق سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
.
چین نے پاکستان کے کئی حصوں میں تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے مراحل میں پاکستان کو مزید تعاون کا وعدہ کیا ہے۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے نونگ رونگ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ وزیر ایاز صادق نے دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات کو سراہا۔
پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…