وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے علاقائی ترقی کے لیے سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
.
اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کے وفد نے صدر اوورسیز ژانگ گوولینگ کی سربراہی میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر کو سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں بریفنگ دی اور کمپنی کی رپورٹ پیش کی۔ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ژانگ گوولینگ نے سیلاب سے متعلق امدادی امور کے لیے اپنی کمپنی کے تعاون کی پیشکش کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان کی ترقی میں سی پیک منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…