Home Latest News Urdu پاکستان،افغانستان اور چین کے سہ فریقی مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
Latest News Urdu - May 4, 2023

پاکستان،افغانستان اور چین کے سہ فریقی مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

.

چین کے وزیرخارجہ قن گانگ کل سے پاکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کرینگے۔دفترخارجہ کی ترجمان کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیرخارجہ پاک چین تزویراتی مذاکرات کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریںگے۔ تزویراتی مذاکرات ایک منظم طریقہ کار ہے جس میں اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا جاتا ہے۔فریقین سدابہار، تذویراتی شراکت داری، پاک چین کثیر جہتی تعاون اور علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔تزویراتی مذاکرات کا تیسرا دور جولائی 2021 میں چین کے شہر چینگڈو میں ہوا تھا۔

Comments Off on پاکستان،افغانستان اور چین کے سہ فریقی مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …