پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی نے سفارتی اسناد چینی صدر شی جن پنگ کے حوالے کیں
۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال میں سفارتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے 42 ممالک کے سفیروں سے سفارتی اسناد وصول کیں۔ پاکستان کے سفیرخلیل الرحمان ہاشمی نے سفارتی اسناد چینی صدر کے حوالے کیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان سفیر بلال کریمی بھی سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔ انکے علاوہ ایران، یو اے ای، کویت، ملائیشیا، یوکرین اور جاپان کے سفیروں نے بھی اسناد پیش کیں۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے تمام ممالک کے سفیروں کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…