Home Latest News Urdu پاکستان اور چین نے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنے کا معاہدہ کر لیا
Latest News Urdu - January 31, 2024

پاکستان اور چین نے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنے کا معاہدہ کر لیا

.

نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہاکہ ہم نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے،پاکستان کوہم نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کا ایک علاقائی مرکز بنانا ہے۔ اس سے پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کی مد میں بھاری ریونیو حاصل ہو سکتا ہے۔گزشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کام آپریٹر  نے پاکستان میں پہلے ڈیٹا سینٹر اور کیریئر نیوٹرل انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کی بنیاد رکھ دی ہے،  ملک میںمتحدہ عرب امارات کے ایکسچینج پوائنٹ سے انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی مزید پختہ ہو گی۔ انہوں نےکہا کہ اس ڈیٹا سینٹر کا کام پی ٹی سی ایل سنبھالے گی،پاکستان میں گوگل کلاؤڈ اور دیگر سروسز شروع ہو سکیں گی، پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین مقامی طور پر ان تمام سروسز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

Comments Off on پاکستان اور چین نے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنے کا معاہدہ کر لیا

Check Also

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک جے ڈبلیو جیز اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی ر…