Home Latest News Urdu پاکستانی سفیر معین الحق نے پہلی سی پیک اے آئی لیب کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
Latest News Urdu - February 15, 2023

پاکستانی سفیر معین الحق نے پہلی سی پیک اے آئی لیب کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

.

 

گزشتہ سال صدر شی جن پنگ نے اشارہ دیا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مزید اپ گریڈ کرکے چائنا پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور (سی پی ڈی سی) میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ یہ لیبارٹری پاکستان کے ڈیجیٹل بلیو پرنٹ کے لیے نقطہ آغاز بن سکتی ہے اور اسے بننا چاہیے ان خیالات کا اظہار چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے حال ہی میں پہلی چائنا-پاکستان انٹیلیجنٹ سسٹمز (سی پی آئی این ایس) لیب کے بلڈر گوانگزو انسٹی ٹیوٹ آف سافٹ ویئر ایپلی کیشن ٹیکنالوجی (جی زیڈ آئی ایس) کے دورہ کے دوران کہی ۔ سال 2022 کے آغاز میں نسٹ اور گوانگزو انسٹی ٹیوٹ آف سافٹ ویئر ایپلی کیشن ٹیکنالوجی کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں چائنا-پاکستان انٹیلیجنٹ سسٹمز (سی پی آئی این ایس) لیب باضابطہ طور پر قائم کی گئی۔ اس وقت لیب میں مختلف تحقیقیں منظم انداز میں جاری ہیں

 

Comments Off on پاکستانی سفیر معین الحق نے پہلی سی پیک اے آئی لیب کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…