پاکستانی طلباء نے چین میں یوم نوروز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں رنگ بھر دیا۔
.
نوروز کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک استقبالیہ اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نئے سیکرٹری جنرل کی باضابطہ افتتاحی تقریب میں پاکستان کی ثقافت، علاقائی ملبوسات اور مقامی کھانے پیش کیے گئے۔ شاندار اور رنگین علاقائی ملبوسات میں ملبوس پاکستانی طلباء نے لوک اور قومی موسیقی کی دھنوں پر رقص کیا جس سے شرکاء کو پاکستان کی دلکش ثقافت اور روایات سے آشنائی حاصل کرنے میں مدد ملی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ اور چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے ایس سی او سیکرٹریٹ میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔
صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …