Home Latest News Urdu پاکستان اور چین زراعت کے شعبے میں تعاون کو مزیدفروغ دیں گے۔
Latest News Urdu - April 17, 2022

پاکستان اور چین زراعت کے شعبے میں تعاون کو مزیدفروغ دیں گے۔

.

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ (سی اے ای) کے نائب صدر پروفیسر ڈینگ زیوکسن اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے ساتھ منعقدہ ایک ورچوئل میٹنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین زرعی شعبے میں تعاون سے پاکستان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس شعبے میں  تیزی سے ترقی لانے میں نہایت مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ملک کے زرعی شعبے کو جدت سے ہم آہنگ کرنے اور چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے جس میں کارپوریٹ فارمنگ، فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے بیجوں کی تیاری، زرعی مصنوعات کی نئی اقسام متعارف کرانا،صنعت اور کولڈ چین نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے کو فروغ دینا ہے۔پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور غذائی تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین زراعت کے شعبے میں تعاون کو مزیدفروغ دیں گے۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…