Home Opinion Editorials in Urdu پاکستان اور چین مشترکہ خوشحالی کے سفر میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
Opinion Editorials in Urdu - October 3, 2022

پاکستان اور چین مشترکہ خوشحالی کے سفر میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

.

لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین لکھتے ہیں کہ یکم اکتوبر 2022 کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے پنجاب میں رہنے اور کام کرنے والے تمام چینی ہم وطنوں کے تحفظ، صحت و سلامتی، خوشی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کو تقریباً 600 ملین یوان (پی آر ایس 20 بلین کے برابر) کی انسانی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں چینی کمیونٹی نے بھی جنوبی پنجاب کے آفت زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مدد فراہم کی ہے۔ چین نے 2018 کے پہلے 6 مہینوں میں 2.5 فیصد معاشی نمو کا مشاہدہ کیا ہے جبکہ چوتھی سہ ماہی میں تیزی سے بحالی اور معیشت کی متحرک ترقی دیکھنے کو ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی رواں ماہ بیجنگ میں اپنی 20ویں قومی کانگریس منعقد کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چین کی پاکستان کے ساتھ تجارت 18.41 بلین ڈالر رہی جو کہ سال بہ سال 7.28 فیصد زیادہ ہے۔ پاکستان کی چین کو برآمدات پہلے آٹھ ماہ میں 2.40 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جس نے ایک نیا ریکارڈ قاٸم کیا ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین مشترکہ خوشحالی کے سفر میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…