Home Latest News Urdu پاکستان اور چین چِلی صنعتی پارک کا قیام عمل میں لائیں گے،چیئرمین لی ژیمن۔
Latest News Urdu - May 30, 2021

پاکستان اور چین چِلی صنعتی پارک کا قیام عمل میں لائیں گے،چیئرمین لی ژیمن۔

.

چینگڈو لولو ایگریکلچرل مینو فیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کےچیئرمین لی ژیمن نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی زرعی کمپنی کی مرچ کی صنعت کو ترقی دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان ایک وسائل سے مالا مال ملک ہے جس کے سبب چین کے مینوفیکچرنگ اور انڈسٹری مینجمنٹ کے تجربات کے تبادلہ سے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی پاکستان میں مرچ کی صنعت میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینگڈو لولو ایگرکلچرل ایکوپمنٹ کمپنی اور پاکستان کے متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر “پاکستان چائینہ چِلی انڈسٹریل پارک” تعمیر کریں گے۔

Comments Off on پاکستان اور چین چِلی صنعتی پارک کا قیام عمل میں لائیں گے،چیئرمین لی ژیمن۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …