Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات ہر دور میں مثالی رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
Latest News Urdu - December 2, 2022

پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات ہر دور میں مثالی رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

.

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات ہر دور میں انتہائی قابل اعتبار اور مثالی رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی سربراہی کمپنی کے وائس چیئرمین تان گو فو کررہے تھے۔اس ملاقات میں وزیراعظم نے کمپنی کے وائس چیئرمین تان گو فو کی جانب سے پاکستان میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا، انہوں نے چائنا کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کو پاکستان میں قابل تجدید خصوصا شمسی توانائی کے منصوبہ جات میں بھرپور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات ہر دور میں مثالی رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…