Home Latest News Urdu پاکستان ایغور مسلمانوں کے حوالے سے چین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
Latest News Urdu - July 1, 2021

پاکستان ایغور مسلمانوں کے حوالے سے چین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

.

چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی صد سالہ تقریب کے موقع پر پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے صوبہ سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے حوالے سےچین کےموقف کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دو طرفہ مضبوط تعلقات کو نہایت اہمیت دیتے ہوئے چین کے اس موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو نظر انداز کیا جاتاہے مگر چین کے حوالے سے پروپیگنڈا کے ذریعے سے غیرمناسب رویہ اپنایا جاتا ہے۔ انہوں نے سی پی سی کی گورننس کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کس طرح بدعنوانی کو ختم کرکے اور لوگوں کو جوابدہ کرکے میرٹ کی بنیاد پر کام کے سلسلے کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے  کووڈ-19کی وبا کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر چین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on پاکستان ایغور مسلمانوں کے حوالے سے چین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔