پاکستان سفیر برائے چین معین الحق نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا۔
.
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین کے معروف ماہرین تعلیم اور اسکالرز کے ساتھ ایک ورچوئل کانفرنس کی صدارت کی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل ، افغانستان میں امن کے امکانات ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جاری مظالم اور دیرپا امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر معین الحق نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا اور افغانستان کے دیرپا امن ، استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالی۔
صدر آصف علی زرداری کی 9 ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صوبے ہیلونگ چیانگ کے شہر ہاربن میں9 ویں ایشین ونٹر گیمز…