Home Latest News Urdu پاکستان سی پیک کو ایک اعلٰی معیاری ترقیاتی منصوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہے: نغمانہ ہاشمی،پاکستانی سفیر برائے چین
Latest News Urdu - June 1, 2020

پاکستان سی پیک کو ایک اعلٰی معیاری ترقیاتی منصوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہے: نغمانہ ہاشمی،پاکستانی سفیر برائے چین

Enter Your Summary here.

چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کو بی آر آئی کا ایک اعلٰی معیاری ترقیاتی منصوبہ بنانے کے لئے پرعزم ہے۔پاکستانی سفیر برائے چین نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون نے پاکستان کی توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان میں غربت کے خاتمے ، سماجی و اقتصادی ترقی ، زراعت اور صنعتی ترقی پر خاص توجہ دی جائے گی اوردوطرفہ تعلقات اسٹریٹجک تجارتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی بے مثال قیادت ترقی پذیر ممالک کے لئے لائق تقلید ہے جو سماجی و اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …