پاکستان کو چین سے تجارت میں خسارہ میں 2۔3ارب ڈالر کی کمی۔۔۔۔۔
وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے چین کے ساتھ تجارتی خسارہ میں سال 19-2018میں 2۔3 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔واضح رہے کہ سال 18-2017میں تجارتی گیپ 14 ارب ڈالر جبکہ سال19-2018 میں 10ارب ڈالر رہا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے کے پراجیکٹس کی خوش اسلوبی سے تکمیل سے اس تجارتی گیپ میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ بھی کم ہوا ہے۔اس طرح پاکستان اور چین نے اپریل 2019 میں آذاد تجارت کے معاہدے پر بھی دستخط کیا ہےاور اس کے بعد اسی معاہدے کا دوسرا دور جامع حکمت عملی کے باعث پاکستان کے صنعتی شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…