پاکستان کی جانب سے افغانستان کو سی پیک کی رابطہ سازی کے مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کی دعوت۔
.
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اسلام آباد میں افغان وزیر صنعت و تجارت نثار احمد غوریانی سے ملاقات کے دوران انہیں سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون خصوصاً راشکئی خصوصی اقتصادی زون کے ذریعہ پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی رابطوں میں اضافہ ہونے سے علاقائی رابطہ سازی کو فروغ ملے گا اور خوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہونگی۔ غوریانی نے پاکستان کی جانب سے سی پیک میں شمولیت کی پیش کش کو سراہتے ہوئےکہا کہ وہ اپنی حکومت سے اس تجویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…