Home Latest News Urdu پاکستان کی جانب سے ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق چین کے عالمی اقدام کا خیرمقدم۔
Latest News Urdu - September 15, 2020

پاکستان کی جانب سے ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق چین کے عالمی اقدام کا خیرمقدم۔

.

چین نے عالمی ڈیجیٹل گورننس میں شراکت کے لئے ڈیٹا سیکیورٹی پر عالمی اقدام کی تجویز پیش کی ہے۔ حکومتِ پاکستان نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے موزوں اور موثر اقدام قرار دیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے آئی سی ٹی اور سائبر سیکیورٹی میں بین الاقوامی تعاون کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی تجویز کردہ عالمی اقدام اعداد و شمار کے تحفظ کے لئے ایک جامع نقطہ نظر کی حمایت کرتا ہے اور متعدد اہم امور کو حل کرتا ہے جن پر اقوام متحدہ سمیت کثیر جہتی فورموں پر بڑے پیمانے پر غور کیا جارہا ہے۔

Comments Off on پاکستان کی جانب سے ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق چین کے عالمی اقدام کا خیرمقدم۔

Check Also

صدر آصف علی زرداری آج چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

 صدر آصف علی زرداری، چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر آج 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ…