Home Latest News Urdu چین اور پاکستان نے سی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط کر دیے۔
Latest News Urdu - September 15, 2020

چین اور پاکستان نے سی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

.

پاکستان اور چین سی پیک پر تیزی سے عمل درآمد کے لئے پرعزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے پہلے ترقیاتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہےکہ رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کی ترجیحی ترقی خیبر پختونخواہ کے سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس سے صنعت کاری کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے چینی تجربات سے سبق حاصل کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے مزید زور دیا کہ سی پیک کے تحت مین لائن 1 (ایم ایل ون) ریلوے منصوبے سے علاقائی رابطے کو فروغ ملے گا اور مواصلات کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

Comments Off on چین اور پاکستان نے سی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

Check Also

اسحاق ڈار سے چینی پیپلزکانگریس کےوائس چیئرمین کی ملاقات،سی پیک تعاون کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زین…