Home Gwadar Updates Urdu پاکستان کی خوشحالی کے لئے چین پُرعزم ۔۔۔۔ گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے 2۔1 ارب ڈالر کا گرانٹ جاری کرنے کا اعلان ۔چئیرمین،سی او پی ایچ سی
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - September 21, 2019

پاکستان کی خوشحالی کے لئے چین پُرعزم ۔۔۔۔ گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے 2۔1 ارب ڈالر کا گرانٹ جاری کرنے کا اعلان ۔چئیرمین،سی او پی ایچ سی

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افئیرز کی سب کمیٹی کو چائینہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے گوادر پورٹ کے مختلف حصوں کی تعمیر و ترقی کے لئے 2۔1 ارب ڈالر کی خصوصی گرانٹ کے اجراء کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ جبکہ چائینہ اوررسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چئیرمین زانگ باؤ ژونگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خوش حال دیکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔ جبکہ انہوں نے سب کمیٹی کو اپنی کمپنی کی طرف سے تعمیر و ترقی کے سفر میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔ کمیٹی کے چئیرمین سینٹر کاوڈا بابر نے گوادر پورٹ میں کام کی پیش رفت کو تیز کرنے کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات بہم پہچانے کے احکامات جاری کیے۔ اس کےعلاوہ انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے چینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کو نہایت خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کمپنی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جبکہ انہوں نے 15اکتوبر 2019 تک بندرگاہ کو مکمل طور فعال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ جس صورت میں کمیٹی پورٹ کا دورہ بھی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …