پاک چین دو طرفہ تعاون اقتصادی تعلقات کو بامِ عروج تک پہنچائے گا،چینی قونصل جنرل۔
.
چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کے دورے کے دوران کہا ہےکہ پنجاب اور چین کے درمیان متعدد اقتصادی شعبوں میں تعاون سے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں چینی قونصلیٹ صنعتی ترقی کے لیے تجارتی روابط کو تیز کرنے کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔ مزید برآں،باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور پنجاب میں چینی کاروباری سرمایہ کاری میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…