پی آئی اے کی خصوصی پرواز چین سے طبی سازوسامان کی چھٹی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ گئی۔۔۔
Enter Your Summary here.
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز چین سے طبی سازوسامان کی چھٹی کھیپ لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق طبی امداد کی اس کھیپ میں ٹسٹنگ کِٹس ، این- 95 ماسک اور دستانے شامل ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کسٹم سے کلیئرنس کے بعد طبی سامان تقسیم کرے گی۔ طبی سازوسامان کی امداد کے علاوہ چین نے پاکستان کو کووڈ-19کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے 4 ملین ڈالر کی خصوصی گرانٹ بھی فراہم کی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






