Home Latest News Urdu چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کا نفاذ یکم دسمبر سے ہوجائے گا۔۔۔۔پاکستان کو 313 مصنوعات کی برآمد پر فوری ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی۔۔۔
Latest News Urdu - November 9, 2019

چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کا نفاذ یکم دسمبر سے ہوجائے گا۔۔۔۔پاکستان کو 313 مصنوعات کی برآمد پر فوری ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی۔۔۔

چائینہ اور پاکستان کی حکومتوں نے آزاد تجارتی معاہدہ-II کا نفاذ یکم دسمبر 2019 سے کرنے پر اتفاق کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ترمیم کیے گئے معاہدے کی رو سے چین نے پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر رعایت دی ہے۔جس میں 313 پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر فوری ڈیوٹی فری رسائی ملے گی۔ واضح رہے کہ متذکرہ 313 ٹیرف لائینز پاکستانی برآمدات کے7۔8ارب ڈالر کی لاگت پر مشتمل ہے۔اس اقدام کے سبب پاکستان کےتقریباً 19ارب ڈالر کی لاگت کی مصنوعات برآمد ہونگی جو مستقبل میں چینی بین القوامی برآمدات میں 6۔1کھرب ڈالرتک پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ 313 ٹیرف لائینز کی فہرست میں ٹیکسٹائل، گارمینٹس، سی فورڈ،گوشت، جانوروں سے بنائی گئئ مصنوعات، تیار شدہ فوڈ، لیدر،کیمیکلز، پلاسٹک، آئل سیڈز اور فُٹ وئیر کے شعبوں سے متعلق مصنوعات شامل ہونگی۔اسی طرح پاکستان دونوں ملکوں کے آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں سینسٹیو لیسٹ کو 25 فیصد تک بڑھانے اور نئی مصنوعات شامل کرانےمیں کامیاب رہا۔ جس کے سبب ٹیرف لائینز میں مصنوعات 1760 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ اس میں پاکستان کے چینی درآمدات 37 فیصد تک شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف