چیئرمین سینیٹ کی چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژائوہوئی سے ملاقات۔
.
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ چین کے شہر بیجنگ میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کا دورہ کیا اور اس کے چیئرمین لو ژائوہوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی ترقیاتی کوششوں میں چین کی غیر متزلزل حمایت پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے میں سی آئی ڈی اے کی گرانقدر شراکت کو بھی سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے ملکی پالیسیوں کی تشکیل میں پارلیمنٹ کے اہم کردار پر روشنی بھی ڈالی۔ملاقات میں پاکستان میں پارلیمانی صلاحیت کو بڑھانے کےلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سی آئی ڈی اے کے چیئرمین لو ژائوہوئی نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل پارلیمنٹرین کانگریس کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر اتی پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے منصوبے کو مزید مستحکم کرنے کےلئے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آئی پی سی ہیڈ کوارٹر کا تصور بین الاقوامی پارلیمانی تعاون اور سفارت کاری کی علامت کے طور پر کیا گیا ہے۔ آئی پی سی ہیڈکوارٹر دنیا بھر کے قانون سازوں کو اکٹھا کرنے اور مشترکہ عالمی اہداف کےلئے کام کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ اقدام پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے بین الاقوامی اتحاد اور پیشرفت کو فروغ دینے کےلئے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے،آئی پی سی ہیڈ کوارٹر عالمی سطح پر تعاون کی ایک علامت ہے۔چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے چین مسلسل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں وسائل، مہارت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …