Home Latest News Urdu چینی بینک نے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، اسحاق ڈار
Latest News Urdu - March 4, 2023

چینی بینک نے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، اسحاق ڈار

.

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک چینی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم رول اوور کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اب چین نے یہ قرض پاکستان کو ایک بار پھر دے دیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم کے آنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

Comments Off on چینی بینک نے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، اسحاق ڈار

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …