Home Latest News Urdu چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔۔۔چینی قونصل جنرل۔
Latest News Urdu - August 30, 2019

چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔۔۔چینی قونصل جنرل۔

چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت اس سال کے اواخر تک 27نئے پراجیکٹس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔کراچی کونسل برائے خارجی تعلقات کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں زراعت،تعلیم اور صنعتی شعبوں کے علاوہ ووکیشنل ٹریننگ اور واٹر سپلائی میں اضافے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور چینی سرمایہ کار سرمایہ کاری کی غرض سےزیادہ سے زیادہ پاکستان کے دورے کر رہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کرنے کے خوا ہاں نظر آتے ہیں۔جبکہ اس دوران انہوں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول خصوصاً بہتر انفراسڑیکچر اور ٹرانسپورٹ سسٹم مہیا کرنے کی تجویز دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔