Home Gwadar Updates Urdu گوادر فری زون میں جوائینٹ ورکنگ گروپ کا مشترکہ طور پر کام کے سلسلے کو آگے بڑھانے کا عزم۔۔۔

گوادر فری زون میں جوائینٹ ورکنگ گروپ کا مشترکہ طور پر کام کے سلسلے کو آگے بڑھانے کا عزم۔۔۔

سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر گاؤ جن نے جوائینٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔جس میں گوادر فری زون کے فیز-II خصوصاً 300 میگاواٹ کول فائرڈ پاور پلانٹ میں کام کی پیش رفت کے عمل میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس پلانٹ سے بندرگاہ کی بجلی کی طلب پوری کی جائے گی۔ اس اجلاس میں مختلف امور پر کام کرنے والے جوائینٹ ورکنگ گروپ نے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔جبکہ سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن نے کہا کہ وفاقی اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں سی پیک منصوبے کے مختلف پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …