Home Latest News Urdu چینی سفیر نونگ رونگ اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - July 15, 2021

چینی سفیر نونگ رونگ اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے پر تبادلہ خیال۔

.

چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر ریلوےاعظم خان سواتی نے کہا ہےکہ سی پیک غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے خطے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔اس ملاقات میں انہوں نے کراچی سے پشاور تک منصوبوں بالخصوص مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔چینی سفیر نونگ رونگ نے ایم ایل ون کو کامیابیوں کے بامِ عروج پر پہنچانے کے عزم کا اظہارکیا جبکہ وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ چینی شراکت داری کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو نئے سرے سے ترقی ملے گی اور ایم ایل ون منصوبہ کے دائرہ لار کوتمام صوبوں تک بڑھایا جائے گا۔

Comments Off on چینی سفیر نونگ رونگ اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے پر تبادلہ خیال۔

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …