Home Opinion Editorials in Urdu چینی سفیر نونگ رونگ 2023 میں پاک چین تعلقات کے مزید استحکام کے لیے پر عزم۔
Opinion Editorials in Urdu - January 3, 2023

چینی سفیر نونگ رونگ 2023 میں پاک چین تعلقات کے مزید استحکام کے لیے پر عزم۔

.

 

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ لکھتے ہیں کہ چین نے بنی نوع انسان کے لیے مشترکہ صحت کی کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دیا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں ویکسین کی 2 بلین خوراکیں اور ایک بڑی تعداد میں انسداد وبائی سامان تقسیم کرکے چین نے عالمی سطح پر عوامی بھلائی کے طور پر ویکسین فراہم کرنے میں سبقت حاصل کی۔ اپنے مضمون میں انہوں نے ذکر کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے گزشتہ دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم معاہدوں پر عملدرآمد کووڈ کی نئی حکمت عملی کے بعد تیز ہو جائے گی۔ توقع ہے کہ سالانہ جے سی سی اجلاس اور سی پیک فریم ورک کے تحت منعقدہ جے ڈبلیو جی اجلاس بالمشافہ طور پر ہوں گے۔ اس سے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے تبادلے میں بہتری آئے گی۔ اس مضبوط دوطرفہ تعاون سے دو طرفہ عوام زیادہ فائدہ اٹھائیں گے جس میں سی پیک کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے بہترین حکمت عملی ضروری ہے اور چین مشترکہ کوششوں اور پاکستان جیسے آہنی بھائی کی حمایت کی بدولت نئے سال میں کامیابیوں کے حصول کے لیے پر امید ہے۔

 

Comments Off on چینی سفیر نونگ رونگ 2023 میں پاک چین تعلقات کے مزید استحکام کے لیے پر عزم۔

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…