Home Latest News Urdu چینی فوجی میڈیکل ٹیم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ۔۔کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے تجربات کا تبادلہ.
Latest News Urdu - May 20, 2020

چینی فوجی میڈیکل ٹیم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ۔۔کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے تجربات کا تبادلہ.

Enter Your Summary here.

میجر جنرل ہوانگ چنگزین کی سربراہی میں چینی فوجی میڈیکل ٹیم کے وفد نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا ہے۔تفصیلات کےمطابق اس دوران چینی ماہرین کا اپنے تجربات کے حوالے سے تبادلہ کرتے ہوئے کہناتھاکہ جلد جانچ اور علاج نے چین کو کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور روکنے میں مدد فراہم کی ہے۔ این سی او سی عہدیداروں نے چینی ماہرین کو اس وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی قومی ٹیسٹ ٹریک اینڈ قرنطینہ(ٹی ٹی کیو) حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کو کووڈ-19 پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے اوروبا کے خلاف جنگ میں چینی مہارتوں کی تعریف کی اور چینی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …