چینی قونصل جنرل کا سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 30 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان۔
.
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور لاہور میں چینی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 300 ملین روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پرسی پیک، سرمایہ کاری اور تعلیم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…