چینی نئے سال کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاک چین دوستی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔
.
چائینہ ونڈو-چائنیز کلچرل اینڈ انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام چینی نئے سال کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا رشتہ لازوال ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے تقریب کا افتتاح کیا جبکہ پشاور کے نو منتخب میئر زبیر علی نے نئے سال کا کیک کاٹا۔ شہاب علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






