Home Latest News Urdu چینی نائب وزیرخارجہ نے دفتر خارجہ کی لائبریری میں ’سی پیک کارنر‘ کا افتتاح کیا
Latest News Urdu - January 21, 2024

چینی نائب وزیرخارجہ نے دفتر خارجہ کی لائبریری میں ’سی پیک کارنر‘ کا افتتاح کیا

.

 پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈانگ نے ہفتے کی شام اپنی اولین مصروفیت میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور وزارت خارجہ کی لائبریری میں ’’سی پیک کارنر‘‘ کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ آہنی برادر اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ چین کے بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور پاکستان کی اقتصادی ترقی، خوشحالی کیلئے چین کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ اس موقعہ پر سیکرٹری خارجہ نے نائب وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کو پاکستان میں مکمل سیاسی، ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔

Comments Off on چینی نائب وزیرخارجہ نے دفتر خارجہ کی لائبریری میں ’سی پیک کارنر‘ کا افتتاح کیا

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔