چینی کمپنی کی جانب سےپاکستان کے زرعی شعبے میں موجود سرمایہ کاری کےمواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
معروف چینی فرم چائنا آئل اینڈ فوڈ سِٹَفز کارپوریشن کے صدر رچینگ لوان نے چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق کے ساتھ ملاقات میں باہمی فوائد کے حصول کے لیے پاکستان کے زرعی شعبے میں تعاون کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر معین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی اجناس پیدا کرنے والا سرفہرست ملک ہے جس کے سبب چینی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات میں پاک چین تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…