چینی گروپ گوادر میں ریفائنری کی تعمیر کے لیے 4.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،پی سی جے سی سی آئی
.
پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر اور ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ کے سی ای او فانگ یولونگ نے پاکستان میں 80 لاکھ ٹن سالانہ ریفائننگ کی صلاحیت کے حامل ریفائنری پلانٹ کی تعمیر کے لیے 4.5 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ بات انہوں نے پی سی جے سی سی آئی سیکرٹریٹ میں پی سی جے سی سی آئی کے تھنک ٹینک اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہی۔جناب فینگ نے زور دیا کہ توانائی کی صنعت کی ترقی اقتصادی ڈھانچے کی تبدیلی کے لیے ایک اہم ترین عمل ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






