Home Latest News Urdu چین وبائی مرض اور ٹڈیوں کے حملوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے۔
Latest News Urdu - September 7, 2020

چین وبائی مرض اور ٹڈیوں کے حملوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے۔

.

پاکستان اور چین وقت آزما دوست ہیں کیونکہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کے ہر شعبے میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کووڈ-19 اور ٹڈی کے حملوں کے خلاف جنگ سمیت مشکل وقتوں میں چین پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے دوران چین کی مستقل حمایت کی تعریف کی ہے۔ چین نے پاکستان کو وبائی مرض اور ٹڈیوں کے حملوں پر قابو پانے میں مدد کے لئے مالی امداد ، طبی سامان اور خدمات فراہم کیں ہیں۔ مزید برآں شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں ٹڈیوں پر قابو پانے کے لئے چین کی بھر پور حمایت کی تعریف کی ہے۔

Comments Off on چین وبائی مرض اور ٹڈیوں کے حملوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے۔

Check Also

چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کے مزید روشن مستقبل کی تعمیر کا خواہاں ہے،چینی سفیر