Home Latest News Urdu چین پاکستان ایگریکلچرل کوریڈور سےتعاون کی نئی راہیں ہموار ہونگی،ژیانگ یانگ
Latest News Urdu - March 7, 2023

چین پاکستان ایگریکلچرل کوریڈور سےتعاون کی نئی راہیں ہموار ہونگی،ژیانگ یانگ

.

چائنا اسٹڈی سنٹر نسٹ کی ڈائریکٹر ژیانگ یانگ کے مطابق چین پاکستان زرعی راہداری منصوبہ تعاون کے نئے دور میں دو سدا بہار تزویراتی شراکت داروں کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں یانگ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ نہ صرف اہم ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی اس کی پیروی کرنے کے لیے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یانگ کا خیال ہے کہ اس طرح کا تعاون اور شراکت داری تمام شراکت داروں کے لیے اہم کامیابیوں اور فوائد کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے پاکستان میں زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مختلف چینی اداروں کے ساتھ تین معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

Comments Off on چین پاکستان ایگریکلچرل کوریڈور سےتعاون کی نئی راہیں ہموار ہونگی،ژیانگ یانگ

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…