چین کی جانب سےکووڈ-19 سے نمٹنے میں پاکستان کی مددکے لئے 106 ٹن طبی سازو سامان کا عطیہ۔
.
پاک-چین دوطرفہ تعاون پر مبنی شراکت داری کووڈ-19 کے پھیلاؤکے سبب پیدا صورتحال میں مزید مستحکم ہوئی ہے۔ چین نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ترجیحی اور مستقل مدد فراہم کی ہے۔ چینی حکومت نے 106 ٹن طبی سامان کی 7 کھیپ پاکستان کو تحفے میں دی ہیں۔ پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جِنگ نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو وینٹیلیٹرز سونپ دیئے۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے ماضی میں وبائی مرض کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے چین کی ترجیحی مدد کی تعریف کی۔چینی سفیر نے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں بے مثال حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …