Home Latest News Urdu گوادر چین-پاکستان اقتصادی راہداری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اسد عمر،وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔
Latest News Urdu - August 14, 2020

گوادر چین-پاکستان اقتصادی راہداری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اسد عمر،وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اصلاحات اسد عمر نے سی پیک پر تیز رفتار عملدرآمد کے عمل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہےکہ کابینہ کمیٹی نے سی پیک منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے جبکہ زراعت ، صنعتی تعاون اور سائنس و ٹیکنالوجی سی پیک کے دوسرے مرحلے کے اہم ترین شعبے ہیں۔ انہوں نے سی پیک کے تحت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریل پراجیکٹ مین لائن 1 (ایم ایل-1) کی منظوری کا ذکر کیا۔ انہوں نے گوادر بندرگاہ کو سی پیک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت کا حامل قرار دیا اور پاک چین ہسپتال اور تکنیکی و پیشہ ورانہ مرکز کے قیام سمیت اہم پیشرفتوں پر روشنی ڈالی۔

Comments Off on گوادر چین-پاکستان اقتصادی راہداری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اسد عمر،وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…