چین کی جانب سے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مکمل کمرشل آپریشن پر مبارکباد پیش۔
.
کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، چائنا تھری گورجز کارپوریشن کی جانب سے سی پیک کے تحت بننے والا پہلا پن بجلی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے منصوبے کے مکمل تجارتی آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کا پہلا اہم پن بجلی کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے تعاون کا ایک ترجیحی منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ بین الحکومتی تعاون کا مظہر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے لوگوں نے تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اس منصوبے کو سات سالوں میں مکمل کیا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…