چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی)کے وائس چئیرمین نِنگ جی زی کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات۔۔۔۔۔
چینی وفد نے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی)کے وائس چئیرمین نِنگ جی زی کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) کے وائس چئیرمین نِنگ جی زی سی پیک منصوبہ کی جوائینٹ کوپریشن کمیٹی (جے سی سی) کے نویں مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ جہاں وہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے تمام چار اجلاسوں توانائی ،منصوبہ بندی، صنعتی باہمی تعاون اور زراعت کے شعبوں میں متفقہ طور پر طے کیے گئے منصوبہ جات کی منظوری دینگے۔ واضح رہے کہ چینی وفد کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے موقع پر چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ، پاکستان وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار اور فارن سیکریٹری سہیل محمود بھی موجود تھے۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…