Home Latest News Urdu چین کے ساتھ دوستی کے ضمن میں پاکستان میں وسیع سیاسی اتفاق رائے موجود ہے،احسن اقبال
Latest News Urdu - April 5, 2023

چین کے ساتھ دوستی کے ضمن میں پاکستان میں وسیع سیاسی اتفاق رائے موجود ہے،احسن اقبال

.

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کے دوران وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مضبوط دوستی اور تزویراتی شراکت داری کو پاکستان میں وسیع سیاسی حمایت حاصل ہے۔ احسن اقبال نے دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور تعلقات کو مستحکم کرنے میں آئی ڈی سی پی سی کے کردار کا اعتراف کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے حقیقی دوست کے طور پر لیو جیان چاو کے ذاتی تعاون کی خاص طور پر تعریف کی۔ دونوں وزراء نے چین میں پرامن ترقی اور اقتصادی ترقی میں سہولت فراہم کرنے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے فلیگ شپ پروجیکٹ کے طور پر اہمیت کا حامل ہے اور ایک دہائی کی تکمیل کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے سی پیک تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments Off on چین کے ساتھ دوستی کے ضمن میں پاکستان میں وسیع سیاسی اتفاق رائے موجود ہے،احسن اقبال

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔