چین 2022-23 میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار برقرار۔
.
رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرفہرست سرمایہ کار رہا جس نے مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 102.5 ملین ڈالر یا پاکستان کے ایف ڈی آئی میں 23.83 فیصد حصہ ڈالا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کے قیام سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں نہ صرف چین بلکہ دیگر ممالک سے بھی پاکستان میں مزید ایف ڈی آئی آئے گی۔ چین میں تجارت کے معاون وزیر چن چن جیانگ کے مطابق چین اور بی آر آئی ممالک کے درمیان اشیا کی تجارت کا حجم 2013 سے 2022 تک 1.04 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 2.07 ٹریلین ڈالر ہو گیا ہے جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 8 فیصد ہے۔